کوئٹہ : کوئلہ کان میں حادثہ، 2 کانکن جانبحق، 3 بے ہوش

224
file photo

کوئٹہ کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث 2 مزدور جانبحق اور 3 بے ہوش ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث 2 مزدور جانبحق جبکہ دیگر تین مزدور بے ہوش ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ڈیگاری میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 2 مزدور جاں بحق اور 3 بے ہوش ہوگئے ہیں

حادثے میم بے ہوش ہونے والے کانکنوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یاد رہے اس سے پہلے بھی اکثر اوقات بلوچستان کے مختلف علاوں میں کوئلہ کانوں میں ایسے واقعات پیش آتے رہے ہیں جن میں کئی کانکن جانبحق ہوچکے ہیں۔

کانکنوں کے مطابق کانوں میں جدید سہولیات یا بر وقت کاروائی نا ہونے کے سبب اکثر مزدور ایسے واقعات کا شکار ہوکر جان کی بازی ہا جاتے ہیں-