بی ایل اے نے کوئٹہ میں ایف سی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

192

بلوچ وطن کی مکمل آزادی تک ہماری اس طرح کے حملے مزید شدت کے ساتھ دشمن پر جاری رہیں گی – جیئند بلوچ

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے کوئٹہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہمارے سرمچاروں نے کوئٹہ میں فرنٹئیر کور کو ایک حملے کا نشانہ بنایا جس میں دو اہلکار موقع پر ہلاک و متعدد زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ آج بلوچ سرمچاروں نے کوئٹہ میں سمنگلی بیس کے قریب ایف سی کے ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا، جس سے گاڑی مکمل تباہ اور دو اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

جیئند بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچ سرمچار بلوچ وطن کی پاسبانی و دفاع کیلئے دشمن پر کسی بھی وقت، کسی بھی پہاڑ، شاہراہ یا شہر میں حملہ کرسکتے ہیں۔ بلوچ عوام قابض فورسز سے حتی الوسع دور رہیں۔ بلوچ وطن کی مکمل آزادی تک ہماری اس طرح کے حملے مزید شدت کے ساتھ دشمن پر جاری رہیں گی۔