کوئٹہ: فائرنگ سے ایک شخص جانبحق ایک زخمی

124

کوئٹہ میں دو مخلتف واقعات میں ایک شخص جانبحق جبکہ ایک زخمی ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کوئٹہ کے مطابق دارالحکومت میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک شخص جانبحق ہوگیا جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔

فائرنگ کا پہلا واقعہ سریاب روڈ فیض آباد میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے میر ہزار محمد شہی کو قتل کردیا ۔

جبکہ ایک دوسرے واقعہ میں مسلح افراد نے شالکوٹ تھانے کے حدود میں گاہی خان چوک میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا ۔

یاد رہے کہ گذشتہ کئی عرصے سے کوئٹہ کے مختلف علاقے بد امنی کے لپیٹ میں ہیں ۔