کوئٹہ سے گذشتہ سال سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے نوجوان بازیاب نہ ہوسکا۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے لاپتہ ہونے والا نواجون ایک سال گزرنے کے باجود بازیاب نا ہوسکا ۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے رہائشی نوجوان قادر بخش والد عبدالستار دہوار کو گذشتہ سال 24 فروری 2018 کو دن تین بجے کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ سریاب سے اسکے دکان سے فورسز اہلکاروں نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھا –
لاپتہ ہونے والا نوجوان ایک سال گزرنے کے باجود بازیاب نہ ہوسکا ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لوگوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور دوسری جانب خفیہ اداروں کی جانب سے لواحقین مختلف ذرائع سے دھمکی دے کر چھپ رہنے کی تلقین کی جارہی ہے ۔