کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں شدید سردی کی لہر

311

آئبدہ دنوں میں بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسم مزید سرد رہے گا – محکمہ موسمیات

بلوچستان کے دارالحکومت سمیت مختلف اضلاع بارشوں اور برف باری کے بعد شدید سردی کی لپیٹ میں آگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ اور قلات میں درجہ میں حرارت منفی7 ڈگری سینٹی ریکارد کیا گیا جبکہ لورالائی اور خاران میں منفی 3 ڈگری سینٹی، چمن میں دجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ کوئٹہ، قلات، چمن اور دیگر ملحقہ علاقوں میں موسم مزید سرد ہونے کا امکان ہے۔