کندھار : طالبان کے مرکز پر ڈرون حملہ ، 19 شدت پسند ہلاک

338

حملے میں ہلاک ہونے والے تمام شدت پسندوں کی لاشوں کو بلوچستان منتقل کردیا گیا ، پولیس سربراہ کا دعویٰ

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کابل کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے کندھار کے ضلع اسپین بولدک کے سروخانو  علاقے میں طالبان کے ایک مرکز پر امریکی ڈرون طیاروں نے متعدد میزائل داغے ۔

نمائندہ ٹی بی پی  نے کندھار پولیس زرائع کے حوالے سےبتایا کہ حملے میں اطلاعات کے مطابق 19 شدت پسند ہلاک جبکہ 11 زخمی ہوئیں ہیں ۔

ادھر کندھار پولیس کے سربراہ تادین خان اچکزئی نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کی لاشوں کوسرحد کے دوسری جانب لے گئے ۔

تاہم آزاد زرائع سے کندھار پولیس سربراہ کے ان دعووں کی تصدیق نہ ہوسکی ۔

دوسری جانب طالبان شدت پسندوں نے بھی اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے ۔

واضح رہے کہ افغانستان کے حوالے سے طالبان اور امریکہ کے درمیان گذشتہ کئی روز سے قطر میں مذاکرات جاری ہیں تاہم دوسری جانب طالبان کے افغان فورسز پر حملے بھی جاری ہیں ، اور ساتھ ہی امریکی فورسز طالبان کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں ۔