کاہان میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں- بلوچ لبریشن آرمی

232

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ  اپنے ایک بیان میں کاہان میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کاہان اور للی کے درمیانی علاقے میں پاکستانی فورسز کے پانچ موٹر سائیکلوں پر مشتمل گشتی ٹیم کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ کاہان سے واپس آرہے تھے۔

ترجمان نے کہا کہ حملے میں قابض فورسز کے دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ ایک آزاد بلوچ ریاست و سماج کے قیام تک جنرل شہید اسلم بلوچ کا کارواں جاری رہے گا۔