ڈیرہ مراد جمالی : پولیس چوکی پر مسلح افراد کا حملہ

187
فائل فوٹو

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس چوکی پر مسلح افراد کا حملہ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں مسلح افراد نے پولیس چوکی پر چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا ۔

علاقائی زرائع سے موصول ہونے اطلاع کے مطابق پیرو پل کے قریب واقع چوکی پر حملے کے بعد پولیس نے جوابی فائرنگ بھی کی ۔

تاہم ابھی تک کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔