ڈیرہ غازی خان و راجن پور بلوچستان کے حصے ہیں -بادشاہ قیصرانی

636

ڈیرہ غازی خان اور راجن پور بلوچستان کے حصہ ہیں، کسی اور علاقے مین شامل کرنے خوبرداشت نہیں کرینگے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے عوامی نمائندوں نے تاریخی حوالے سے بلوچستان کے علاقوں کو نئی بننے والے صوبے جنوبی پنجاپ میں شامل کرنے کی مذمت کی ہے۔

قیصرانی قبیلے کے رہنما میر بادشاہ قیصرانی نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور تاریخی و ثقافتی حوالہ سے بلوچستان کا حصہ ہیں، صوبہ جنوبی پنجاب یا بہاولپور صوبہ پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے، پنجاب کو تقسیم ہونا چاہیے۔

انہوں نے یہ گفتگو تونسہ شریف میں میڈیا نمائندگان سے کی اور مزید کہا کہ پنجاب ہر حال میں تقسیم ہونا چاہیے اتنی بڑی آبادی میں فنڈ غیر منصفانہ تقسیم کیئے جارہے ہیں جبکہ ڈیرہ غازی خان راجن پور بلوچستان کا حصہ تھا اور اگر کسی اور علاقے میں شامل کیا کیئے گئے تو ہم پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کو جانے والے راستے بند کردیں گے۔