ڈیرہ بگٹی: دھماکے سے ڈسپنسری تباہ

107

ڈیرہ بگٹی میں دھماکے کے نتیجے میں ڈسپنسری تباہ، مستونگ میں مشتبہ چیز کے باعث ریل گاڑی کو روک دیا گیا۔

دی بلوچستان نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کہ مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں دھماکے کے نتیجے میں سول ڈسپنسری تباہ ہوگیا جبکہ ضلع مستونگ میں مشتبہ چیز نظر آنے کے باعث مسافر ریل گاڑی کو روک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی کے نواحی علاقے سوناری مٹ میں دھماکے کے نتیجے میں سول ڈسپنسری کے تین کمرے تباہ ہوگئے، دھماکے کے بعد ڈسپنسری میں آگ بھڑک اٹھی جس سے ادویات، دفتری ریکارڈ، سامان اور فرنیچر جل کر خاکستر ہوگیا۔

مقامی انتظامیہ مزید کارروائی کررہی ہے۔

‏دریں اثناء کراچی جانیوالی بولان میل کو مستونگ میں سپیزنڈ کے قریب ٹریک پرمشتبہ چیز کےباعث روک لیا گیا۔

مشتبہ چیز کا معائنہ کرنے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ۔