نامعلوم افراد کی جانب سے اسکول پر قائم فورسز کی چوکی پر حملہ کیا گیا۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے دز پروم میں ماڈل اسکول پر قائم فورسز کی چوکی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے نشانہ بنایا، دو طرفہ فائرنگ اور دھماکوں سے علاقہ گونج اٹھا تاہم نقصانات کے حوالے سے تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
یاد رہے مذکورہ علاقے میں گذشتہ روز بھی فورسز کی چوکی پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جس کی ذمہ داری یونائیٹڈ بلوچ آرمی نے قبول کی تھی تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔