پنجگور: فورسز کے قافلے اور چوکی پر حملے

134

پنجگور کے مختلف علاقوں میں فورسز کے قافلے اور چوکی پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملے کیے گئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور کے مختلف علاقوں میں فورسز کے قافلے اور چوکی پر مسلح افراد کی جانب سے حملے کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق آج بروز منگل مطابق پنجگور اور بالگتر کے درمیانی پہاڑی سلسلے میں لشکراں کور کے مقام پر پاکستانی فورسز کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق حملہ دوپہر کو اس وقت پیش آیا جب فورسز کا قافلہ سی پیک روٹ کی سیکورٹی پر معمول کے گشت پر تھا۔

دریں اثناء نامعلوم مسلح افراد نے پنجگور کے علاقے پروم جائین میں ہائی اسکول پر قائم فورسز کی چوکی پر راکٹوں اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کرکے نشانہ بنایا۔

واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم سیکورٹی فورسز کے علاقے کو گھیرے میں لیکر مزید کاروائی شروع کردی ہے۔