پسنی لاپتہ ہونے والا نوجوان تاحال بازیاب نہ ہوسکا ہے
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے پسنی سے لاپتہ ہونے والا نوجوان دو سال بعد بھی بازیاب نہ ہوسکا۔
تفصیلات کے مطابق 1 اپریل 2017 کو پسنی وارڈ 6 کے رہائشی فیصل ولد سوالی بلوچ کو پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھا۔
واضح رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے عام شہریوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ خفیہ اداروں کی جانب سے لاپتہ افراد کے لواحقین کو متعلقہ اداروں کو کوائف جمعہ نا کرانے کی دھمکی دی جاتی ہے۔