نوشکی و سنجاوی ،مضر صحت اشیاء کھانے سے 11 افراد ہسپتال داخل

114

نوشکی و سنجاوی میں مضر صحت کھانا کھانے سے 11 افراد  ہسپتال میں داخل ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے نوشکی میں مضرصحت اشیاء کھانے سے مقامی مدرسہ کے 8 طالبعلموں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیاگیا ۔

مقامی زرائع کے  مطابق نوشکی کے علاقہ قادر آباد میں ایک دینی مدرسہ کے 8طالب علم مضر صحت اشیاء کھانے سے حالت غیر ہوگئی جن میں فرید احمد،عبدالمالک ،سہیل احمد،منیر احمد،سعید احمد، عمران خان اور نقیب اللہ فوڈ پوائیزنگ کے وجہ سے زیادہ متاثر ہوئے جن کوسول ہسپتال داخل کردیاگیا۔

دریں اثناء  پوئی شریف میں مضر صحت چائے پینے سے تین افراد کی حالت غیر ہو گئی۔

سنجاوی کے یونین کونسل پوئی شریف میں مضر صحت چائے پینے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد کے حالت غیر ہوگئی۔

تینو ں افراد کو سنجاوی منتقل کردیا گیا ۔جہاں پر طبعی امداد دینے کے بعد تینو ں افراد کو کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔

یاد ریں کہ ایک ماہ قبل بھی پوئی شریف میں اسی خاندان کے 5افراد مضر صحت چائے پینے سے اُنکی حالت غیر ہوئی تھی۔