ملک میں خاص طبقے کو عوام کے بجائے ذاتی مفادات عزیز ہیں

142

گزشتہ روز رونماء ہونے والے حادثے میں بروقت امدادی سرگرمیاں نا ہونے کے وجہ سے کئی جانو کا نقصان ہوا – رہنما بی این پی مینگل 

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء لشکری خان رئیسانی نے بیلہ میں پیش آنیوالے المناک سانحہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

اپنے جاری تعزیتی پیغام میں لشکری رئیسانی نے کہا کہ ملک میں عوامی مفادات سے زیادہ ایک خاص طبقہ کو ذاتی مفادات عزیز ہیں بار بار ایسے دلخراش حادثات رونما ہونے کے باوجود ہم کوئی سبق حاصل نہیں کر پاتے-

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں احساس ذمہ داری کا فقدان ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز رونماء ہونے والے حادثہ میں بروقت امدادی سرگرمیاں شروع نہیں ہوپائیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا واقعہ کے مرتکب اور لاپرواہی برتنے والے افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے عدالتی کمیشن قائم کیا جائے عدالتی کمیشن ہولناک حادثے کی وجوہات سامنے لانے کے لیے نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کو شامل تفتیش کرے۔

انکا کہنا تھا کہ عدالتی کمیشن ضلع میں ایمبولینس سروس فائر بریگیڈ کی گاڑیوں سمیت ریسکیو کی سہولیات کی عدم موجودگی کا بھی جائزہ لیتے ہوئے آئندہ ایسے واقعات کے تدارک کیلئے متعلقہ ذمہ داروں کو اقدامات اٹھانے کا پابند بنائے-