لاپتہ لیکچرار خالد نوید بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے

191

بلوچستان کے علاقے بیلہ سے لاپتہ لیکچرار فورسز کی قید سے بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران کے تحصیل مشکے  کے گاوں کلر کے رہائشی بلوچ لیکچرار خالد نوید ولد جان محمد جسے فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے 12 اور 13 مارچ  2018 کی درمیانی شب بیلہ سے اس کی رہائش گاہ سے اغواء کیا تھا آج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ۔

واضح رہے کہ خالد نوید ڈگری کالج بیلہ میں لیکچرار ہے ۔

سوشل میڈیا پر خالد نوید کے بڑے بھائی لطیف بلوچ نے اپنے بھائی کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح گھر پہنچ گئے ہے ۔