سندھ پولیس کا کاروائی کے دوران بلوچ آزادی پسند تنظیم کے رکن گرفتاری کا دعویٰ

183

روہڑی سے بلوچ آزادی پسند تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کے اہم کارکن کو گرفتار کیا گیا – حکام کا دعویٰ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سندھ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ کے شہر سکھر کے علاقے روہڑی سے کاروائی کے دوران بلوچ آزادی پسند تنظیم کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سرکاری حکام کے مطابق روہڑی میں پولیس اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد آزادی پسند تنظیم کے ایک اہم کارکن علی مور بگٹی کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی روہڑی عرفان سموں کے مطابق روہڑی میں خفیہ اطلاع پر شدت پسندوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی گئی جس میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جبکہ کاروائی میں بلوچ آزادی پسند تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کے اہم کارکن کو گرفتار کیا گیا اور اس کے 3 ساتھی فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی روہڑی نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزم سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز، نٹ بولٹ اور تاریں برآمد ہوئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم کراچی میں متعدد کاروائیوں میں ملوث تھا، اس کے علاوہ ملزم سے مزید تفتیش کی جاری ہے۔