سبی: فورسز بارودی سرنگ کے دھماکے کا نشانہ، ہلاکتوں کی اطلاع

222

فورسز کے اہلکار اس وقت بارودی سرنگ کا نشانہ بنے جب وہ علاقے سے گذر رہے تھے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں فورسز کے اہلکاروں کو نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سبی کے علاقے کرمو وڈھ میں نامعلوم افراد نے بارودی سرنگ بچھایا تھا، جس کی زد میں آکر فورسز کو جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

ذرائع کے مطابق بارودی سرنگ کا دھماکہ اس وقت ہوا جب فورسز کے اہلکار مذکورہ علاقے سے گذر رہے تھے تاہم نقصانات کے حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہے۔

یاد رہے مذکورہ علاقوں میں اس سے قبل بھی فورسز سمیت سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جن کی ذمہ داری مختلف بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتے رہے ہیں، تاہم آج ہونیوالے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔