دکی :کوئلہ کان میں ٹرالی لگنے سے 2 کانکن جانبحق

157

کوئلہ کان میں کام کے دوران ٹرالی لگنے سے دو کانکن جانبحق ہوگئے 

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے دکی میں مقامی کوئلہ کان میں کام کے دوران ٹرالی لگنے سے دو کانکن جانبحق ہوگئے –

دونوں جانبحق کانکنوں کی لاشیں نکال کر سول ہسپتال دکی منتقل کردیا گیا –

اس سے قبل گذشتہ روز کوئٹہ ڈگاری میں کان میں گیس بھر جانے کے باعث 2کانکنوں کی موت ہوئی تھی اور 3 کانکن بے ہوشی کی حالت میں کوئٹہ سول ہسپتال منتقل کردیئے گئے تھے –

یاد رہے اس سے پہلے بھی اکثر اوقات بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کوئلہ کانوں میں ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جن میں کئی کانکن جانبحق ہوچکے ہیں۔

کانکنوں کے مطابق کانوں میں جدید سہولیات کی فقدان اور بر وقت امدادی کارروائی نا ہونے کے سبب اکثر مزدور ایسے واقعات کا شکار ہوکر جان کی بازی ہار جاتے ہیں-