دشت میں مسخ شدہ لاشوں امانتاً تدفین کرنا تشویشناک امر ہے- بی این پی

102

   بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ بوری بند لاشوں کا ملنا اور دشت میں مسخ شدہ لاشوں امانتاً تدفین قابل تشویش امر ہے لاپتہ افراد کے لواحقین مزید ذہنی کوفت سے دوچار ہو رہے ہیں ایسے واقعات کا رونما ہونا قابل افسوس عمل ہے ۔

بی این پی اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ایسے اقدامات کی ماضی میں بھی مذمت کی اور اب بھی کرتے رہیں گے لاشوں کی برآمدگی پر اپنا سیاسی قومی جمہوری کردار ادا کریں گے ہم نے ہمیشہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے جدوجہد کی ہے حکومت سے چھ نکاتی معاہدہ میں پہلی شق بھی لاپتہ افراد کی بازیابی کا ہے ہمارے سامنے وزراء ‘اقتدار ‘ مراعات کی کوئی حیثیت نہیں ہم نے ہمیشہ عوام کی اجتماعی قومی حقوق کی جدوجہد کی ہے اصولوں پر سیاست کی ہے بلوچستان میں پھر سے لاشوں کا ملنا پریشان کن ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے اسے سیاسی طریقے سے حل کیا جائے ماضی میں بھی بلوچستان میں طاقت کا سہارا لیا جائے جس سے بلوچستان بحران سے ہنوز دوچار ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ لاپتہ افراد اگر کسی بھی جرم میں ملوث ہیں تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے اگر جرم ثابت ہوں تو ضرورت سزا ملے لاپتہ کئے جانے والے ان کے لواحقین ذہنی کوفت سے دوچار ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ فوری طور پر لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے انسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ بند کیا جائے ۔