خضدار: روڈ حادثے میں 1 شخص جانبحق، خواتین بچوں سمیت 6 افراد زخمی

146

گاڑی الٹنے کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق، خواتین و بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستانکے ضلع خضدار میں روڈ حادثے میں ایک شخص جانبحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع خضدار کے علاقے وڈہ دراکھالہ کے مقام پر تیز رفتار ٹوڈی کار الٹنے سے کار میں موجود ایک شخص جانبحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق جانبحق اور زخمی افراد ایک ہی خاندان کے ہیں تاہم زخمیوں کو فوری طور پر کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔