خضدار: بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج

270

خضدار میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف سیاسی و سماجی تنظیموں کا احتجاج

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف سیاسی اور سماجی تنظیموں کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

رِیلی کی قیادت بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے ضلعی صدر ڈاکٹر حضور بخش زہری نے کی جبکہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے علاوہ الفواد فاونڈیشن، رکشہ یونین سمیت خواتین اور بچوں سمیت مختلف سماجی تنظیموں کے کارکنان نے شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندے اور ممبران قومی اسمبلی سمیت سینیٹروں کی بجلی کے مسئلے پر عوامی رائے عامہ کی حمایت کرنے کی بجائے عوام کش واپڈا کی لوڈشیڈنگ پر مجرمانہ خاموشی حیران کن ہے۔

مظاہرین نے حکومت اور نمائیدوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی طویل اور  غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے جہاں عام عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے وہی کھیتی باڑی کرنے والے عام کسان بھی شدید پریشانی کا شکار ہیں۔