خاران : فورسزکا بڑے پیمانے پر آپریشن، جھڑپوں کی اطلاع

183

خاران کے نواحی علاقوں کو فورسز نے گھیرے میں لیکر آپریشن کا آغاز کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خاران کے نواحی علاقوں میں فورسز نے بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

خاران کے نواحی علاقے لجے توک سمیت دیگر علاقوں کو فورسز نے محاصرے میں لیکر آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے مذکورہ علاقوں کو جانے والے راستوں کی ناکہ بندی کردی ہے جبکہ فورسز کی مزید بڑی نفری کو ان علاقوں کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق فورسز اور نامعلوم مسلح افراد کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہے تاہم کسی قسم کے نقصانات کے حوالے سے معلومات آنا باقی ہے۔

سرکاری ذرائع سے مذکورے علاقے میں آپریشن کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔