حب: ٹریفک حادثے میں 18 سے زائد افراد جھلس کر جانبحق

194

بیلہ کے قریب مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 18 سے زائد افراد جانبحق ہوگئے جبکہ 14 افراد نے بس سے کھود کر جان بچائی۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے ملحقہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل بیلہ میں مسافر بس اور ٹرک کے مابین ہونے والے تصادم میں  18 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثےکا شکار کوچ میں 35 سے زائد مسافرسوار تھے اور مسافر بس کراچی سے پنجگور جارہی تھی۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل کےاسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

یاد رہے اس سے قبل بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ کے قریب کوئٹہ سبی شاہراہ پر پیٹرول سے بھری ایک وین، ٹرک سے ٹکرا گئی تھی، جس کے نتیجے میں 7 افراد جھلس کر جانبحق ہوگئے تھے۔

اسی طرح گذشتہ سال کے آخر میں سکول وین میں گیس سلنڈر دھماکے کا حادثہ پیش آیا تھا جس میں 5 کے قریب بچے جانبحق اور متعدد جھلس کر زخمی ہوئے تھے۔

بلوچستان کے مختلف شاہراہوں پر روزانہ ٹریفک حادثات پیش آتے ہیں جن میں متعدد افراد موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں۔

ٹریفک حادثات کی وجوہات میں شاہراہوں کی خستہ حالی سمیت ڈرائیوروں کا ٹریفک قوانین پر عمل نہیں کرنا بھی شامل ہے جبکہ سماجی حلقوں کی جانب سے حکومتی اداروں پر تنقید کیا جاتا ہے کہ ادارے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرانے میں ناکام نظر آتے ہیں۔