حب: مسافر کوچ خوفناک حادثے کا شکار، ہلاکتوں کا خدشہ

463

حادثے کا شکار ہونے والے بس میں 35 کے قریب مسافر سوار ہیں۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے بیلہ میں مسافر بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا ہے جس کے باعث گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

ذرائع کے مطابق مسافر بس پنجگور سے کراچی جارہی تھی جبکہ اس میں 35 کے قریب مسافر سوار ہیں ۔

حادثے کے نتیجے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے تاہم مزید تفصیلات آنا باقی ہے۔