جی ایم سید کے افکار مظلوم اقوام کےلئے مشعل راہ ہے – یو بی اے

203

یو بی اے کے ترجمان مزار بلوچ نے سندھی قوم پرست رہنما سائیں جی ایم سید کی 115 ویں سالگرہ کے موقع پر میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ جی ایم سید کے افکار ، جدوجہد اور اپنے قومی محکومی کے خلاف کوششیں بلوچ سمیت پشتون  قوم کے لئے مشعل راہ ہیں ۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ ، سندھی، پشتونوں کو مل کر پنجابی قبضہ گیریت کے خلاف  جدوجہد کرنا ہوگا ۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت بلاتفریق محکوم اقوام کی نسل کشی کررہا ہے ، جس کے سبب بلوچ ، پشتون اور سندھیوں  کو اپنی قومی بقاء کے حوالے سنگین خطرات کا سامنا ہے ، آئے روز بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخواہ میں لوگوں کو اٹھا کر انھیں کئی کئی عرصوں تک عقوبت خانوں میں اذیت دینے کے بعد میں ان کی مسخ شدہ لاشیں ویرانوں اور شہروں میں پھینک دیا جاتا ہے ۔

اس لئے اب یہ لازمی ہوچکا ہے کہ محکوم اقوام ملکر پنجابی قبضہ کے خلاف سیاسی و مزاحمتی جدوجہد کو مزید وسعت دیں کیونکہ یہی وقت و حالات کا تقاضا بھی ہے ۔