بی ایل ایف نے کیچ میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

186

بالگتر، سری گڈگی پاکستانی آرمی کے مورچے پر حملہ کر کے دو ہلکاروں کو ہلاک کیا – گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں بالگتر میں فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع کیچ کے علاقے بالگتر میں سرمچاروں نے جمعرات 3 جنوری 2019 کو بالگتر سری گڈگی میں ہسپتال پر قائم آرمی کے مورچے پر اسنائپر اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کر کے فورسز کے دو اہلکاروں کو ہلاک اور دوکو زخمی کیا۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ ہسپتال پر آرمی نے قبضہ کر کے اسے اپنی آرمی کیمپ میں تبدیل کیا ہے، فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔