بی ایل ایف نے ضلع کیچ میں فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

137

حملے کے بعد گن شپ ہیلی کاپٹر فوجیوں کی لاشوں اور زخمیوں کو لے جانے کے لیے پہنچ گیا – گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجما ن گہرام بلوچ نے فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ 16 جنوری بدھ کے روز سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے مند گونگی میں پاکستانی فوج کے دو مورچوں پر حملہ کیا۔

ایک مورچے میں اسنائپر رائفل سے نشانہ بنا کر ایک فوجی اہلکار کو ہلاک کیا جبکہ دوسرے مورچے کو راکٹ سے نشانہ بنایا۔ راکٹ لگنے سے مورچہ کو نقصان اور اس میں موجود اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد گن شپ ہیلی کاپٹر فوجیوں کی لاشوں اور زخمیوں کو لے جانے کے لیے پہنچ گیا تاہم سرمچار بحفاظت اپنے محفوظ ٹھکانوں میں پہنچ گئے۔ فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔