بلوچی کیبورڈ اینڈرائیڈ صارفین کیلئے متعارف

721

بلوچی کیبورڈ میں 24 ہزار پریڈکشن الفاظ بھی شامل کیئے گئے ہیں۔

دی بلوچستان پوسٹ سوشل میڈیا رپورٹر کے مطابق اینڈرائیڈ فون صارفین کیلئے بلوچی کیبورڈ متعارف کردی گئی ہے، جس میں صارفین کی سہولت کیلئے ہزاروں الفاظ بطور پریڈکشن بھی شامل کیئے گئے ہیں۔

بلوچی کیبورڈ کو “ٹیک زون بلوچستان” کی جانب سے گوگل پلے اسٹور پر اپلوڈ کردیا گیا ہے۔

ٹی بی پی کے نمائندے نے ٹیک زون بلوچستان کے نمائندے سے اس بلوچی کیبورڈ کے متعارف کرانے کے مقاصد کے حوالے سے پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ بلوچی زبان میں “زیر، زبر اور پیش” وغیرہ کی ضرورت ہوتی ہے، جو عام طور پر کیبورڈ میں میسر نہیں ہوتی ہیں، جس کی کمی کو بلوچی کیبورڈ میں دور کیا گیا ہے جبکہ بلوچی کیبورڈ میں 24 ہزار الفاظ پریڈکشن کے طور پر ڈالے گئے ہیں، جن سے صارفین کو بلوچی لکھنے میں مزید آسانی ہوگی۔

اس کے علاوہ بلوچی کیبورڈ میں رومن الفاظ بھی آسانی سے استعمال کیئے جاسکتے ہیں۔

بلوچی کیبورڈ کو پہلی بار اگست 2018 میں متعارف کیا گیا تھا، اب اسے اپڈیٹ کیا گیا ہے جبکہ 6.28 ایم بی پر مشتمل اس ایپلی کیشن کو اب تک سینکڑوں صارفین نے ڈانلوڈ کیا ہے۔

ہم نے اپنے بلوچی ڈپارٹمنٹ کے ممبران سے اسے استعمال کرکے اس کے حوالے سے اپنے تجربات بتانے کو کہا، جس پر ان کا کہنا تھا کہ بظاہر تو یہ کیبورڈ اردو اور عربی کیبورڈ کی طرح نظر آتا ہے لیکن اس کیبورڈ میں خصوصی طور پر بلوچی زبان کے ہزاروں الفاظ کا پہلے سے ہی اندراج ہونے کی وجہ سے لکھنے میں آسانی کے ساتھ ساتھ کم وقت میں تیزی سے اپنے تحریر اور پیغامات لکھے جاسکتے ہیں۔

کیبورڈ کو ڈانلوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

Balochi Keyword