بلوچستان لبریشن فرنٹ نے پنجگور میں فورسز پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

392

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون کے ذریعے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج 6 جنوری کو سرمچاروں نے ضلع پنجگور کے شہر میں چتکان جامع مسجد روڈ پر دھماکہ خیز مواد کے ذریعے پاکستانی فوج کے قافلے کو نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ دھماکہ خیز مواد کو موٹر سائیکل پر نصب کرکے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے تین فوجی گشتی گاڑیوں اور ایک انٹیلیجنس ایجنسی کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں ایک فوجی گاڑی شدید حملہ کی زد میں آیا جسے بری طرح نقصان پہنچا اور اس میں سوار پانچ اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے جبکہ انٹیلیجنس ایجنسی کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے جبکہ عوام سے ایک دفعہ پھر گزارش کرتے ہیں کہ وہ فوجی تنصیبات، فوجی قافلوں اور ان کے علاقائی مخبروں اور مسلح کارندوں سے دور رہیں ان پر حملے کیلئے بلوچ سرمچار ہمہ وقت تیار ہیں اور کسی بھی وقت و جگہ ان پر حملہ ہوسکتا ہے۔