بلوچستان : فورسز کے ہاتھوں 3 افراد لاپتہ

296

بلوچستان سے فورسز نے 3 افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ضلع گوادر اور کیچ کے علاقے تمپ سے فورسز نے 3 افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات ضلع گوادر کے علاقے دشت سیسدی میں فورسز نے گھر کا محاصرہ کرتے ہوئے خواتین و بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد عباس نامی شخص کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے –

دوسری جانب ڈسٹرکٹ کیچ کے علاقے تمپ نظر آبادسے فورسز نے 2 نوجوانوں سلمان ولد داد الرحمن، مالک ولد محمد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا –

یادرہے بلوچستان میں لوگوں کو لاپتہ کرنے کا ایک طویل سلسلہ جاری ہے جہاں اب تک ہزاروں افراد کے لاپتہ ہونے کے کیسز سپریم کورٹ آف پاکستان سمیت ملک کے ہر ادارے کو لواحقین کی جانب سے ارسال کردی گئی ہے –

دوسری طرف دس سالوں سے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے لاپتہ افراد کے لواحقین نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کی ہے ۔