بلوچستان: فورسز کے ہاتھوں دو بھائی سمیت 5 افراد گرفتاری کے بعد لاپتہ

145

بلوچستان سے فورسز نے مختلف علاقوں سے 5 افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں فورسز نے چھاپوں کے دوران 2 بھائیوں سمیت 5 افراد کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے-

تفصیلات کے مطابق خفیہ اداروں اور نیم فوجی دستے ایف سی نے خضدار کے علاقے گریشگ سے خیر محمد ولد محمود اوریٰسین ولد محمد ہاشم سکنہ بدرنگ گریشگ اور کریم جان اور گوہر خان سکنہ کو چہ گریشگ کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

دریں اثناء مشکے سے گذشتہ روز پاکستانی فورسز نے مشکے کے علاقے دائرہ کمبی سے عبدالمجید ولد عبدالکریم کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے-

واضح رہے بلوچستان سے سیاسی کارکنوں کی گمشدگی سنگین انسانی حقوق کے بحران کا شکل اختیار کرتا جارہا ہے، آئے روز لوگوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ حکومتی دعووں کے باجود نا تھم سکا اور مسخ شدہ لاشوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

دوسری جانب لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے بھوک ہڑتالی کیمپ ماما قدیر بلوچ کی قیادت میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاری ہے، وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے اعدادوشمار کے مطابق 40 ہزار سے زائد لوگ لاپتہ کردیئے گئے ہیں، اب ان میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔