بسیمہ :ٹریفک حادثے میں 2 افراد جانبحق، 2 زخمی

150

بیسمہ میں ٹریفک حادثے میں 2 افراد جانبحق 2 زخمی ہوگئے

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے بسیمہ میں ٹریفک حاثہ پیش آنے کے سبب 2 افراد جانبحق ہوگئے-

تفصیلات کے مطابق بسیمہ پتک کے قریب پک اپ اور زمباد گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد محمد طارق اور خان محمد موقع پر جانبحق ہوگئے ہیں –

حاثے میں دو آفراد عادل اور سعید احمد شدید زخمی ہوئے جنہیں سول ہسپتال بسیمہ منتقل کیا گیا،تاہم عادل کو مزید علاج کےلئے کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے-