افغانستان: ہلمند میں امریکی بمباری سے 10 بچوں سمیت 16 افراد جانبحق

183

بمباری سے ایک ہی خاندان کے خواتین و بچے جانبحق ہوئیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کابل کے رپورٹ کے مطابق افغانستان کے جنوبی جنگ زدہ صوبے ہلمند میں امریکی جنگی طیاروں نے ایک گھر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دس بچے اور چار خواتین اور دو بوڑھے مرد شامل ہیں ۔

ہلمند سے افغان سینٹ کے ممبر ہاشم الکوزئی سے جب دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے نے اس واقعے کی بابت معلومات لی تو انہوں نے کہا کہ یہ حملہ ضلع سنگین میں حاجی نور محمد محمد کے گھر پر ہوا ہے جس میں مارنے جانے والے افراد میں بیشتر معصوم بچے اور خواتین ہیں ۔

تاہم دوسری جانب ہلمند کے سیکیورٹی زرائع نے بچوں و خواتین کی ہلاکتوں کو رد کردیا ۔

سیکیورٹی زرائع دعووں کو مقامی لوگوں نے مکمل رد کرتے ہوئے کہا کہ بمباری میں مارنے جانے والے تمام لوگ عام شہری اور معصوم بچے و خواتین ہیں ۔