بولان : بجلی کے کھمبے دھماکے سے تباہ، یو بی اے نے ذمہ داری قبول کرلی

168

بولان میں نامعلوم افراد نے بجلی کے کھمبوں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا، یونائیٹد بلوچ آرمی نے ذمہ داری قبول کرلی۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے بولان میں بجلی کے دو کھمبوں کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بولان میں مرکزی شاہراہ کے قریب گوکڑت کے مقام پر نامعلوم فراد نے کوئٹہ کو بجلی فراہم کرنے والے 220کے وی کے دو کھمبوں کو دھماکہ خیز مواد نصب کر کئ تباہ کردیا ہے۔

دھماکوں کے بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع کو بجلی کی فراہمی فوری طور پر معطل ہوگئی۔

دریں اثناء بجلی کے کھمبوں کو اڑانے کہ ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم یونائیٹڈ بلوچ آرمی نے قبول کرلی۔

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں جاری کر دہ بیان میں بجلی کھنبوں کو اڑانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ سرمچار دشمن قابض پاکستانی ریاست کے تنصیبات فوجی اہلکاروں اور ریاست کے سہولت کاروں کے خلاف ایسی کاروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رکھیں گے۔