کوہستان مری میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – یو بی اے

137

سرمچاروں کا قابض فورسز کے ساتھ آج مغرب کے وقت کوہستان مری کے علاقے بھمبور ٹاپ کے مقام میں شدید نوعیت کی جھڑپ ہوئی – مزار بلوچ

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ بگٹی، کوہلو اور گردنواع کے علاقوں میں قابض فورسز کے جاری آپریشن کے دوران ہمارے سرمچاروں کا قابض فورسز کے ساتھ آج مغرب کے وقت کوہستان مری کے علاقے بھمبور ٹاپ کے مقام میں شدید نوعیت کی جھڑپ ہوئی، علاقے میں مواصلاتی نظام بند ہونے کی وجہ سے فورسز کو ملنے والی نقصانات کی تعداد کی اطلاع آنا ابھی باقی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ قابض فورسز اور ان کے مقامی کارندوں پہ ہمارے حملے بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہینگے۔