کولواہ : فوجی قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

99

حملے میں فورسز کے پانچ اہلکار ہلاک ہوئے ۔ بی ایل ایف 

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے 10 دسمبر کو ضلع کیچ، کولواہ کے علاقے جت میں پاکستانی فوج کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ قافلے میں دو فوجی گاڑیاں اور ایک بکتر بند گاڑی شامل تھی جن کو نشانہ بنایا گیا۔ شدید حملے کی زد میں آکر فورسز کےپانچ اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

گہرام بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ حملے کے بعد گن شپ ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ ریاستی فورسز کے لیے مخبری و انکے معاون کاروں کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا۔