کوئٹہ: پولیس تشدد سے ایک شخص جانبحق

77

فضل احمد سمیت دو افراد کوکل شام پولیس نے اسلحہ برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا، موت پولیس کی تشدد سے ہوئی، ورثاء

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس کے زیر حراست شخص تشدد سے جانبحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سبزل روڈ کے رہائشی 28 سالہ فضل احمد کو دو ساتھیوں کے ہمراہ ایگل فورس نے گذشتہ روز اسلحہ برآمد کرکے گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا جنہیں بعد میں رہا کردیا گیا لیکن صبح وہ دم توڑ دیا۔

فضل کے ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی موت پولیس کے تشدد سے ہوئی ہے جبکہ ڈاکٹروں کے مطابق فضل احمد کے پیٹ اور کولہو ں پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسلحہ کا لائسنس جمع کرانے کے بعد دونوں افراد کو رہا کردیا گیا تھا اور دونوں گرفتار افراد پر دوران حراست تشدد نہیں کیا گیا۔

واضح رہے گذشتہ روز بھی اسی نوعیت کا ایک واقعہ بلوچستان کے علاقے تربت میں پیش آیا تھا جہاں تمپ کوشکلات سے لاپتہ ہونے والے نوجوان دلاور ولد شاہ میر کو بازیابی کے بعد علاج کی غرض سے تربت شہر منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گئے۔