کوئٹہ : فائرنگ و حادثے میں 1شخص جانبحق، 4زخمی

81

کوئٹہ میں فائرنگ اور ٹریفک حادثے میں ایک شخص جانبحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فائرنگ اور ٹریفک حادثے میں مجموعی طور پر ایک شخص جانبحق جبکے چار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خانوزئی سے کوئٹہ جانیوالی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص عالم خان جاںبحق ،جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے ۔

دریں اثناء کوئٹہ کے علاقے کلی کمالو میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار زین اللہ شدید زخمی ہو گئے جبکہ ملزمان موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔