کوئٹہ سے بولان کے رہائشی کی لاش برآمد

231

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ کاسی آباد سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کے جیب سے ایک پرچی ملی جس پر نام رحمت اللہ ولد رسول بخش قوم محمد شہی سکنہ کلی جلال آباد مچھ، بولان تحریر ہے۔

یاد رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے سینکڑوں افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں، جن میں اکثریت کی شناخت جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد میں سے ہوئی ہے۔

بلوچستان سے جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد کے لیئے جدوجہد کرنے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز سمیت دیگر کا موقف یے کہ ان افراد کو لاپتہ کرنے میں ریاستی فورسز اور خفیہ ادارے ملوث ہیں۔