کوئٹہ حلقہ 26 :ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ جاری

138

 بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 26 کوئٹہ تھری میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے۔

ضمنی انتخاب میں پولنگ کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور مختلف پولنگ اسٹیشنز پر پولیس اور ایف سی اہلکار تعینات ہیں۔

صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں 18 امیدوار میدان میں ہیں تاہم ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے قادر علی، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مولانا ولی محمد اور مجلس وحدت المسلمین کے سید محمد رضا کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں اس نشست پر ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے احمد کوہزاد کامیاب ہوئے تھے اور مخالف امیدوار کی جانب سے شہریت چیلنج کیے جانے پر الیکشن کمیشن نے افغان شہری ہونے پر انہیں نااہل قرار دیا تھا۔