کندھار میں بلوچوں پر حملے میں ہمارا کوئی تعلق نہیں – افغان طالبان

1095

بلوچوں کے قتل میں ہمارا ہاتھ نہیں۔ طالبان

ہم کندھار واقعے میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہیں۔ ذبیح اللہ مجاہد

دی بلوچستان پوسٹ میڈیا مانیٹرنگ رپورٹر کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاھد نے اس بات کی تردید کی ہے کہ انکے تنظیم کا بلوچوں کے قتل میں کوئی ہاتھ ہے۔

معتبر عالمی جریدے نیویارک ٹائمز میں شائع طالبان کے موقف کے مطابق، طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کندھار میں ہونے والے خودکش حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاھد نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” کندھار واقعے اور کسی ایک بھی بلوچ کے قتل میں ہمارے تنظیم کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔”

یاد رہے گذشتہ دنوں بلوچ لبریشن آرمی کے اہم کمانڈر اسلم بلوچ اپنے پانچ ساتھیوں کے ہمراہ ایک خود کش حملے میں جانبحق ہوئے تھے۔ اس خود کش حملے کے الزامات طالبان پر لگتے رہے کہ انہوں نے پاکستانی خفیہ اداروں کے ایماء پر یہ کارروائی کی ہے۔