کاہان میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بلوچ لبریشن آرمی

163

فرنٹیئر کور کے اہلکاروں پر گھات لگائے بلوچ سرمچاروں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے – جیئند بلوچ

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز کاہان کے پہاڑی علاقے انار پوڑ میں گشت پر آنے والے دس موٹر سائیکلوں پر سوار فرنٹیئر کور کے اہلکاروں پر گھات لگائے بلوچ سرمچاروں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ ایف سی کے یہ اہلکار پہاڑوں میں موجود بلوچوں کے جھونپڑیوں کو جلانے کے بعد کاہان کی طرف جارہے تھے کہ ان پر بلوچ سرمچاروں نے حملہ کیا۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ بی ایل اے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور ہمارے حملے جاری رہینگے۔