ڈیرہ بگٹی میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر اے

151

سرمچاروں نے دو مختلف مقامات پر راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو گاڑیاں مکمل تباہ ہوئے – سرباز بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ آج صبح پاکستانی فوج نے ڈیرہ بگٹی کے علاقوں ساڑت آف گوڑی مڑوار اور نصیر آباد کے علاقے چھتر پلیجی میں عام آبادیوں پر فوجی آپریشن کا آغاز کیا۔

سرباز بلوچ نے مزید کہا کہ آپریشن میں شامل پاکستانی فورسز کے قافلوں پر بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے دو مختلف مقامات پر راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو گاڑیاں مکمل تباہ ہوئے اور ان میں سوار درجن سےزائد اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بی آر اے کے سربازوں  فوجی اہلکاروں کے درمیان  شدید لڑائی ابھی تک جاری ہے  اور مختلف مقامات پر دو بدو جھڑپیں چل رہے ہیں۔