ڈیرہ بگٹی میں فورسز پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر اے

132

عام آبادیوں کے دفاع کے لئے بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچار فورسز پر اپنے حملے جاری رکھیں گے – سرباز بلوچ

بلوچستان ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نےمیڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج صبح ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ میں ہفت ولی دربار کے مقام پر فوجی آپریشن کے لئے پیش قدمی کرنے والے پاکستانی فورسز کے قافلے کو بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے ریموٹ کنٹرول بم حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چار اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے جبکہ پاکستانی فورسز کی ایک پک اپ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

انہوں نے کہا ہے کہ گذشتہ تین دنوں سے بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں کے پاکستانی فورسز پر کئی مقامات پر حملوں کے بعد پاکستانی فوج کو علاقے میں پسپائی کا سامنا کرنا پڑا، ہم پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر یہ واضع کرتے ہیں کہ عام آبادیوں کے دفاع کے لئے بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچار فورسز پر اپنے حملے جاری رکھیں گے۔