چاغی سے متصل افغان سرحدی علاقہ برابچہ میں امریکی طیارے کی بمباری

507

برابچہ میں امریکی طیارے کی بمباری سے ہلاکتوں کی اطلاع ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اب سے کچھ دیر پہلے چاغی سے متصل افغان  سرحدی علاقے برابچہ میں امریکی طیارے نے بمباری کی ہے ۔

علاقائی زرائع کے مطابق امریکی طیارے نے برابچہ میں اللہ اکبر پہاڑ کے قریب ایک گاڑی کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار متعدد افراد مارے گئے ۔

تاہم ابھی تک امریکی طیارے کی میزائل کا نشانہ بننے والی گاڑی میں سوار افراد کے متعلق معلوم نہ ہوسکا کہ ان کا تعلق کہاں سے ہے ۔

واضح رہے کہ  چند ماہ بھی برابچہ کے پُلکی بازار میں واقع پنجابی طالبان کے ایک ٹھکانے کو امریکی طیاروں نے نشانہ بنایاتھا جس کے نتیجے میں 7 افراد مارے گئے تھے ۔