واحد بلوچ کی قومی جہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں – بی آر اے

175

شہید واحد بلوچ حادثاتی گولی کا نشانہ بن کر شہید ہوگئے، اہم کردار پر سلام پیش کرتے ہیں – بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگربلوچ نے نےمیڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ شہید واحد بلوچ کو بلوچ مسلح جنگ میں اہم کردار ادا کرنے پر خراج عقیدت و سلام پیش کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ واحد بلوچ عرف جمیل گزشتہ دنوں تنظیم کے مرکزی کیمپ میں ایک مشن کی تیاری میں مصروف تھے کہ اپنے ہی ایک ساتھی کی حادثاتی گولی کا نشانہ بن کر شہید ہوگئے۔ شہید واحد بلوچ گزشتہ تین سال سے تنظیم کے پلیٹ فارم سے وطن کی آزادی کے جنگ میں مصروف تھے وہ ایک بہادر اور نڈر ساتھی تھے۔

بیبگر بلوچ نے مزید کہا کہ قربانیوں کا تسلسل وطن کی آزادی اور ایک آزاد سماج کے قیام تک جار رہے گا۔