نوشکی : ٹرک پر فائرنگ سے ڈرائیور جانبحق

143

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں مسلح افراد نے ٹرک پر فائرنگ کرکے ڈرائیور کو قتل کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق نوشکی کے علاقے مل علاقے میں آر سی ڈی شاہراہ پر مسلح افراد نے سنگ مرمر لے جانے والی ٹرک گاڑی پر فائرنگ کرکے ڈرائیور کو قتل کردیا ، جبکہ کنڈیکٹر معجزانہ طور پر محفوظ رہے

تفصیلات کے مطابق نوشکی سے 50 کلومیٹر کے فاصلے پر مل کلی جان بیگ ایریا میں اتوار کی شب  مسلح افراد نے سنگ مرمر لے جانے والی ٹرک گاڑی پر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں عبدالغفور ولد محمد ہاشم سکنہ ڈیڈار نوشکی شدید زخمی ہوئے جنہیں نوشکی لایاجارہاتھا راستے میں جانبحق ہوگئے ۔

مقامی انتظامیہ نے نعش کو سول ہسپتال نوشکی میں پہنچا دی اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔