لشکر بلوچستان نے خضدار حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

405

حملے میں فرنٹیئر کور کی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا – لونگ بلوچ

لشکر بلوچستان کے ترجمان لونگ بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ اپنے خضدار میں فورسز کی گاڑی پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ شب ہمارے سرمچاروں نے خضدار میں زیدی روڈ پر قابض ایف سی کے کا نوائے کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا، حملے میں ایف سی کی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہا ہےکہ ہماری اس طرح کی کاروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گی۔