شہید گلاب تاج بلوچ مسلح مزاحمت میں اہم کردار تھے ۔ بی آر اے

574

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہید گلاب تاج بلوچ کی ناگہانی موت پر انہیں خراج عقیدت و سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گلاب تاج عرف زباد جان بلوچ 2014 سے بلوچ مسلح تحریک جبکہ 2015 سے بلوچ ریپلکن آرمی سے وابستہ ہوکر جدوجہد کررہے تھے وہ دوران محاذ دماغی شریان کے بیماری میں مبتلا ہوگئے تھے ان کی بیماری کا ایک کامیاب آپریشن بھی ہوا تھا جبکہ دوسرے آپریشن میں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ترجمان نے کہا کہ شہید گلاب جان ایک نڈر اور تنظیم کا وفادار ساتھی تھا انہوں نے دشمن کے خلاف مسلح مزاحمت میں اہم کردار ادا کیا۔ آخری وقت تک تحریک سے وابتسہ رہنے پر تنظیم انہیں خراج عقیدت و سرخ سلام پیش کرتی ہے۔